زندگی میں مخلص ساتھی کی سب کو ضرورت ہوتی ہے :فاران طاہر

زندگی میں مخلص ساتھی کی سب کو  ضرورت ہوتی ہے :فاران طاہر

کراچی (آئی این پی)اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ زندگی میں مخلص ساتھی کی ضرورت سب کو ہوتی ہے ۔

فاران طاہر نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد زندگی میں شریکِ حیات کی کمی محسوس ہونا فطری عمل ہے اور کئی بار انسان اکیلے بھی خوش ہوتا ہے ۔اداکار نے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی کبھی شریکِ حیات کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ احساس مجھے ہر وقت نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک مخلص ساتھی کی ہم سب کو ضرورت ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں