کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانیکا مشورہ

کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے کیریئر بنانیکا مشورہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے حالیہ جہیز اور گھریلو ہراسانی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان خواتین کو شادی سے پہلے مالی خودمختاری اور کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ بھارتی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے ، اسی لیے خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے پہلے خود کو مضبوط اور خود مختار بنائیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ آپ کا کیریئر آپ کی زندگی میں ہر دوسرے رشتے سے زیادہ اہم ہے ، شادی کے بارے میں اسی وقت سوچیں جب آپ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں۔کنگنا نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے بنانا زیادہ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں