میں جین زی سے زیادہ ماڈرن اور ایکٹو ہوں:عنبر خان
کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ، میزبان عنبر خان نے کہا ہے کہ میں آج کی جین زی نسل سے زیادہ اپڈیٹڈ اور پرجوش ہوں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عنبر خان نے بتایا کہ میں زیادہ تر انگلش فلمیں اور سیریز دیکھتی ہوں، جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور خود کو وقت کے ساتھ بدلا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو جین زی جتنا اپڈیٹڈ سمجھتی ہوں، میں اپنے بچوں سے کہتی ہوں کہ ذہنی اور جسمانی طور پر میں ان سے زیادہ جوان ہوں۔