کم کارڈیشین نے 50ہزار ڈالر دیکرسزائے موت کا قیدی آزاد کرادیا
نیویارک(این این آئی) امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے ، ایک ایسے قیدی کی رہائی میں مالی مدد فراہم کی ہے جو کئی دہائیوں تک سزائے موت کی قطار میں رہا اور متعدد بار پھانسی کے قریب پہنچ چکا تھا۔
کم کارڈیشین نے 50,000امریکی ڈالر بطور ضمانت ادا کیے تاکہ 63سالہ قیدی رچرڈ گلیسوپ کو جیل سے رہا کیا جا سکے ،ان کی ضمانت 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی جس میں کم کارڈیشین نے 50 ہزار ڈالر بطور ڈپازٹ ادا کیے جس کے نتیجے میں انہیں رہائی نصیب ہوئی۔