عصمت زیدی سینئر فنکاروں کیساتھ ناروا سلوک پر برہم

عصمت زیدی سینئر فنکاروں کیساتھ ناروا سلوک پر برہم

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں سینئرز کے ساتھ ہونے والے برے سلوک کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔

ایک شو میں عصمت زیدی نے ایک افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے سیٹ پر موجود اس غیر پیشہ ورانہ ماحول اور بدانتظامی کے خلاف آواز اٹھائی، تو ایک ہدایت کار نے پچاس لوگوں کے سامنے ان پر اونچی آواز میں چیخنا چلانا شروع کر دیا۔انہوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ اس موقع پر سیٹ پر موجود کسی ایک شخص نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا حالانکہ اس وقت وہ رو رہی تھی اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔انہوں نے شکایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سینئر فنکاروں کو بہت عزت و احترام دیا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں سینئرز کی کوئی عزت نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں