ورون دھون نے دلبرداشتہ مداح سے معذرت کرلی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔
مہم کے سلسلے میں ورون اور مرونال حال ہی میں لکھنؤ کے فینکس مال پہنچے ، جہاں ان کے مداحوں کا زبردست ہجوم اکھٹا ہو گیا جس کی وجہ سے کچھ مداحوں کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تقریب کے بعد ایک خاتون مداح نے انسٹاگرام پر مایوسی کا اظہار کیا۔ دلبرداشتہ مداح کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ورون نے کمنٹس میں ذاتی طور پر ان سے رابطہ کیا اور وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت، میں آٹوگراف نہیں دے سکا، پولیس کی وجہ سے ہمیں تھوڑا جلدی نکلنا پڑا تھا۔