ابھی بھی لڑنا نہیں بھولا،سلمان خان فوٹوگرافرز پر برہم

 ابھی بھی لڑنا نہیں بھولا،سلمان خان فوٹوگرافرز پر برہم

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ممبئی کے ہسپتال کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم ہو گئے۔

 جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ہجوم بڑھنے پر اداکار نے رک کر پاپارازی فوٹوگرافرز کو سخت انداز میں رویہ درست رکھنے کا کہا جس کے بعد فوٹوگرافرز نے معذرت بھی کی۔ بعد ازاں سلمان خان نے بھی انسٹاگرام پر لکھا کہ میں نے ہمیشہ میڈیا کا احترام کیا، لیکن اگر کوئی میرے دکھ اور تکلیف کو کمائی کا ذریعہ بنائے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گا۔سلمان خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی کسی بھی فلم یا خبر سے زیادہ اہم ہے اور اگر آئندہ کسی نے میرے ذاتی یا تکلیف دہ لمحات کو اس انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کی تو سخت ردِعمل دوں گا۔اداکار نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں بھی میں اپنا دفاع کرنا جانتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں