گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے دولت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے دولت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی پاپ سپر سٹار ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ، جس کے بعد انہوں نے دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز مزید مستحکم کر لیا ہے۔

فوربز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2 سال قبل 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئی تھیں۔فوربز کے اندازے کے مطابق اب ان کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے تقریباً 80 کروڑ ڈالرز رائلٹیز اور کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی، 60 کروڑ ڈالرز مالیت کا میوزک کیٹلاگ، 11کروڑ ڈالرز کی جائیدادیں شامل ہیں۔ فوربز کے مطابق اگرچہ وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار ہیں، تاہم مجموعی طور پر سب سے امیر موسیقار کا اعزاز اب بھی جے زی کے پاس ہے ، جن کی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں