مزاحیہ ٹیلی فلم ایسی ہی ہوتی ہے عتیقہ اوڈھو کی نادیہ خان کی حمایت

 مزاحیہ ٹیلی فلم ایسی ہی ہوتی ہے  عتیقہ اوڈھو کی نادیہ خان کی حمایت

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ٹیلی فلم میں اداکاری پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی ساتھی اداکارہ نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ نادیہ خان سکرین پر بہت پیاری لگ رہی تھیں، یہ ایک طنزیہ قسم کی ٹیلی فلم تھی، میں نے سوشل میڈیا پر بہت سارے کمنٹس پڑھے ، صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں مگر بات یہ ہے کہ مزاحیہ ٹیلی فلم اسی طرح کی ہوتی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ طنز و مزاح کی اپنی ایک نبض ہوتی ہے اور کامیڈی ڈرامہ ایک سنجیدہ ڈرامے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں