جواد احمد کے سیاسی عزائم پر ابرار الحق کا دلچسپ ردِعمل
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی عزائم پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
ابرار الحق نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ جواد احمد نے کہا ہے کہ اگر ان کا دورِ حکومت آیا تو مزدور کی تنخواہ 1 تولہ سونے کے برابر ہو گی، ابرار الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں بس اب جواد کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری کے سوال پر اُنہوں نے ازراہِ مذاق پنجابی میں کہا کہ ویسے جو بندہ 3 بیویوں کو قابو کر سکتا ہے وہ ہو سکتا ہے کہ قوم کو بھی قابو کر لے۔