سیف علی خان کا کیریئر کے مشکل دور کا اعتراف
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ اور جدوجہد کے دنوں کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب فلمی دنیا میں میرا کیریئر تنزلی کا شکار ہو گیا تھا۔
یہ تاثر درست نہیں کہ مجھے ہمیشہ بہترین فلمیں ملتی رہیں یا میں بغیر محنت کے کامیاب ہوتا گیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ میرے کیریئر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب میری مقبولیت میں واضح کمی آئی، تاہم قسمت نے بھی میرا ساتھ دیا۔