عاصم اظہر نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑ دی، وضاحت جاری

عاصم اظہر نے رجب بٹ تنازع  پر خاموشی توڑ دی، وضاحت جاری

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا کے کور ورژن پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی حمایت کے بعد بڑھتی ہوئی تنقید پر انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 کسی کا شکریہ ادا کرنا اور محبت کا اظہار کرنا اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ میری سوچ اور اقدار بھی وہی ہیں، میں اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے تحفظات کو سمجھتا ہوں اور ان سے اتفاق کرتا ہوں، میرا مقصد صرف محبت کا جواب محبت سے دینا تھا، معاملہ اتنا گہرا نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں