فلم لگان کے 25 سال،تقریب میں سلمان خان کا نیا لک توجہ کا مرکز

فلم لگان کے 25 سال،تقریب میں سلمان خان کا نیا لک توجہ کا مرکز

ممبئی(شوبز ڈیسک)بلاک بسٹر فلم 'لگان' کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اپنی نئی لُک کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

تقریب میں سلمان خان انتہائی چھوٹے بالوں اور مکمل سیاہ لباس کے ساتھ بالکل نئے انداز میں نظر آئے ، جسے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ سلمان خان نے عامر خان اور کرینہ کپور کے ہمراہ پاپارازیز کے سامنے پوز دئیے ۔ کرینہ کپور نے سلمان خان کو گلے لگایا اور ان کے نئے لک کی تعریف بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں