بعض اوقات قریبی افراد بھی محفوظ ثابت نہیں ہوتے :کنزا ہاشمی
کراچی (آئی این پی) اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر ہر خاتون کو یہ شعور ہونا چاہیے کہ وہ کس پر اعتماد کر رہی ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران کنزا ہاشمی نے ذاتی تحفظ اور ممکنہ خطرات سے متعلق سوالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات قریبی افراد بھی محفوظ ثابت نہیں ہوتے ۔ان کے مطابق اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ ایسے افراد جو انہیں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کراتے ہیں، وہی ان کی جان کے لیے خطرہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہر کسی سے محتاط رہا جائے اور اپنی حفاظت خود کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر معمولی سی تشویش محسوس ہو تو اسے نظر انداز کرنے کے بجائے اس پر توجہ دینی چاہیے ۔