ہیری پوٹر فلم کے اداکار مائیکل برن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہیری پوٹر فلم کے اداکار مائیکل برن  82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لندن(آئی این پی)برطانوی سٹیج اور سینما کے مایہ ناز اداکار مائیکل برن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

 فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔مائیکل برن نے اپنے تقریبا 60 سالہ طویل کیریئر میں تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کیے ۔ ہیری پوٹر اور انڈیانا جونز جیسی شہرہ آفاق فلموں میں یادگار کردار نبھانے والے برطانوی اداکار کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں