شاہ رخ خان نے امریکا میں کرکٹ سٹیڈیم قائم کر دیا

شاہ رخ خان نے امریکا میں  کرکٹ سٹیڈیم قائم کر دیا

لاس اینجلس(آئی این پی )بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم قائم کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

شاہ رخ خان کے شریک ملکیتی نائٹ رائیڈرز گروپ نے ہوم مارکیٹ سے باہر پہلا بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم قائم کردیا ،نئے میدان میں پہلی بار میجر لیگ کرکٹ کا میچ کھیلا گیا ۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جو خواب برسوں پہلے دیکھا گیا تھا، وہ آج حقیقت بن چکا ہے ۔ منصوبے کا مقصد ایسا مقام فراہم کرنا ہے جہاں کھیل، تفریح، خاندان اور کمیونٹی ایک ساتھ جڑ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں