چند ہزارکیلئے تقریبات میں پرفارم کرتا تھا:دلجیت دوسانجھ

چند ہزارکیلئے تقریبات میں پرفارم کرتا تھا:دلجیت دوسانجھ

ممبئی (آئی این پی)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی زندگی کی ابتدائی جدوجہد کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میں تھوڑی رقم کیلئے سالگرہ کی تقریبات اور شادیوں میں پرفارم کرتا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو دیتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات نے انہیں انتھک محنت کرنے کی ترغیب دی۔ پہلا البم 2002 میں ریلیز ہوا جس کے بعد چند لوگ میری کمپنی آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کو سالگرہ کیلئے بک کرنا چاہتے ہیں اگر کسی نے 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار روپے کی پیشکش کی، تو میں نے فورا ہاں کر دی، میں دن رات ہر جگہ پرفارم کرنے جاتا رہا۔ لائیو پرفارمنسز جلد ہی ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں