ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز خرچے کا امکان
لاس اینجلس (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی ممکنہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریب نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں منعقد کی جائے گی، تقریب دو روز جاری رہے گی ،ویڈنگ پلانرز کا کہنا ہے کہ اگر میڈیسن سکوائر گارڈن کو شادی کیلئے تبدیل کیا گیا تو اس پر تقریبا ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے ڈھائی کروڑ ڈالرز تک لاگت آ سکتی ہے ۔