سلمان سعید والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ

سلمان سعید والدہ کی آخری یادیں  تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ

کراچی (آئی این پی)اداکار سلمان سعید اپنی والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

 ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران سلمان سعید نے بتایا کہ نوجوانی میں میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ایک مخصوص لڑکی سے شادی کروں، تاہم میں نے اس رشتے سے انکار کر دیا اور اپنی پسند بتائی، جس پر والدہ کافی غصہ ہوئیں اور کہا کہ پھر تب شادی کرنا جب میں نہیں رہوں گی،میں نے بھی غصے میں کہہ دیا کہ ہاں ٹھیک ہے ، مجھے آج بھی اس چیز کا پچھتاوا ہے ، کیونکہ میری شادی واقعی ان کے انتقال کے بعد ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...