بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر آئے :فیصل قریشی
کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے ۔
ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ دو وجوہات کی وجہ سے پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر شو نہیں ہو پاتا، ایک یہ کہ بھارتی ناظرین بالکل نہیں چاہتے کہ پاکستانی مواد کو یہ موقع ملے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کا محدود بزنس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز کھل کر دکھانا آسان نہیں کیونکہ اگر کوئی فلم ساز ملک کی اصل تصویر پیش کرے تو بعد میں اس کے لیے پاکستان میں رہنا بھی مشکل ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے نیٹ فلکس کی پاکستان میں محدود آمدنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "زیادہ تر پاکستانی اپنی ذاتی نیٹ فلکس سبسکرپشن نہیں خریدتے بلکہ دوسروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments