البانیہ میں ایوانکا ٹرمپ کے ریزورٹ کی تعمیر، دعا لیپا بھی برہم

البانیہ میں ایوانکا ٹرمپ کے ریزورٹ کی تعمیر، دعا لیپا بھی برہم

لندن(شوبز ڈیسک) برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ البانیہ میں جاری احتجاجی تحریک ‘حوصلہ افزا’ ہے۔

جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان سے منسلک ایک ریزورٹ کی تعمیر کے خلاف مظاہرے البانوی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ دعا لیپا نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی منظوری کے عمل میں حکومتی شفافیت سے متعلق مظاہرین کے خدشات سے متفق ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ مجھے اصل میں اس بات پر تشویش ہے کہ حکومت کسی قسم کی عوامی مشاورت کے بغیر ماحولیاتی تحفظ ختم کرنے کے لیے قانون میں تبدیلی کر سکتی ہے ۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘یہ مسئلہ ساختی نوعیت کا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ نظام کو ‘اس انداز میں دوبارہ تشکیل دیا جائے جو عوام کے حق میں ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...