غصے سے کھول رہا ہوں، نصیر الدین طلبہ تشدد پر برہم

غصے سے کھول رہا ہوں، نصیر الدین طلبہ تشدد پر برہم

لاہور(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے طالب علموں پر ہونے والے لاٹھی چارج پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اداکار نصیر الدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر ایک جذباتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والی دہلی پولیس کے اہلکاروں کا موازنہ امریکی آئی سی ای ایجنٹس سے کیا۔نصیر الدین شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک جاہل اس ملک کی رہنمائی کرے تو اس کا دل یہ ہی چاہے گا کہ پورا ملک اسی کی طرح جاہل ہو، ناسمجھ، ناقابل اور بے رحم بنے ۔اس وقت میرا دل بھی بھرا ہوا ہے اور میں غصے سے کھول بھی رہا ہوں، یہ دیکھ کر کہ ہمارے بچوں کے ساتھ کس طرح ظلم کیا جا رہا ہے ، میں طالب علموں سے کہتا ہوں ہمت نہ ہاریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...