بہت سست ہوں، بال رنگوانا میرے بس کی بات نہیں:مرینہ خان
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال رکھنے کی وجہ اور اس کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بال ڈائی کیوں نہیں کیے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ سست ہوں، ایک بار بال رنگوا لیں تو پھر بار بار ٹچ اپ کروانا پڑتا ہے اور یہ میرے بس کی بات نہیں، فیصلے کے پیچھے والدہ بھی ایک بڑی وجہ تھیں، میں نے سوچا کہ اگر میری والدہ اپنے سفید بالوں کے ساتھ خوبصورت لگ سکتی ہیں تو پھر میں کیوں نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments