نوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں
لاس اینجلس (آئی این پی)نوجوان امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل خطرناک کار حادثے میں چل بسیں۔ 18 سالہ کیلی ہوٹل کی اداکاری کو فلم گوڈزیلا ورسز کونگ اور گوڈزیلا ایکس کونگ: دی نیو ایمپائر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد جوشوا نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مجھے بیٹی کی لاش کی شناخت کے لیے امریکی ریاست میری لینڈ جانا پڑا۔ کیلی ہوٹل حادثے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments