ابتدامیں لوگوں کے رویے پر کرشمہ راتوں کو روتی تھی:کرینہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ناصرف انڈسٹری بلکہ والد کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ کرشمہ کپور کے کیریئر کے آغاز میں کئی افراد نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ ایک موقع پر والد نے بھی ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔ راج کپور خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود کسی نے کرشمہ کا ساتھ نہیں دیا، کرشمہ راتوں کو جاگ کر روتی تھیں، میں پردے کے پیچھے چھپ کر انہیں دیکھا کرتی تھی، میں نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ بہت کچھ دیکھا ہے ، لوگ انہیں نیچا دکھاتے تھے ، وہ روتے ہوئے سو جاتی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments