فلمی خاندان کے باوجود مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:تشار کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار تشار کپور نے کہا ہے کہ فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک انٹرویو میں تشار کپور نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں داخل ہونا میرے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا، نئے اداکاروں سے مخصوص انداز، جسمانی ساخت اور رویے کی توقع کی جاتی تھی، میں ایک شرمیلا شخص تھا، اس لئے یہ سب میرے لئے بہت مشکل تھا اور فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے چھوڑنے کا سوچنے لگا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments