ہیما مالنی نے سیاست میں شمولیت پر دھرمیندر کے اعتراض کی وجہ بتا دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اداکار دھرمیندر ابتدا میں سیاست میں آنے کے فیصلے کے حق میں نہیں تھے ۔
دھرمیندر کو میری حفاظت کی فکر رہتی تھی، خاص طور پر جب بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران مجھے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے لیے جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسلسل سفر بھی دھرمیندر کی تشویش کا باعث بنتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments