محمد احمد کا مشہور اداکار کیجانب سے تضحیک کرنیکا انکشاف

 محمد احمد کا مشہور اداکار کیجانب سے تضحیک کرنیکا انکشاف

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار محمد احمد نے معروف اداکار کی جانب سے مبینہ تضحیک آمیز رویے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔

محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ایک اداکار جوعمر میں مجھ سے چالیس برس چھوٹا ہے اس نے میرے بارے میں غیر ضروری تبصرے کیے ، میری اداکاری کا مذاق اڑایا، میرے گنجے پن پر طنز کیا ۔محمد احمد کے بیان کے سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے کھل کر ان کی حمایت کی۔ اداکار و ہدایت کار شمون عباسی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ جونیئر اداکار کون ہے ، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ اس کی شناخت منظرِ عام پر آنے سے پہلے وہ خود آگے بڑھ کر محمد احمد سے معافی مانگ لے ۔ اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ سر، نام بتائیں، پھر معاملہ میرے اور اس اداکار کے درمیان ہوگا۔ اداکار سید جبران نے کہا کہ متعلقہ اداکار کو خود آگے آ کر معذرت کرنی چاہیے ۔ ان کے مطابق محمد احمد جیسے نرم مزاج انسان اگر برسوں بعد بھی یہ واقعہ بیان کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ معاملہ انہیں کس قدر تکلیف پہنچا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...