طلاق کے بعد خود مختار ہونے کے سوا کوئی راستہ نہ تھا:شرمین علی
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ شرمین علی نے طلاق کے بعد خود مختار بننے اور اپنی بیٹی سمیت اپنے اخراجات خود اٹھانے کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
ایک مارننگ شو میں اداکارہ نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد میرے پاس خود مختار ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، کم عمری میں شادی کے باعث تعلیم بھی مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ طلاق کے بعد جب میں اپنے والدین کے گھر واپس آئی تو میں نہیں چاہتی تھی کہ بوڑھے والدین میرے اخراجات اٹھائیں، اس لیے میں نے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ میں نے ابتداء میں کپڑوں کی ڈیزائننگ، ہوم ڈیکور اور دیگر کاموں کی خدمات فراہم کرنا شروع کیں، خوش قسمتی سے صرف 3 ماہ کے اندر مجھے نینا کاشف کی جانب سے کام کی پیشکش مل گئی، جس کے بعد میں نے شوبز میں قدم رکھا۔ میرے خاندان کو ابتداء میں شوبز میں آنے پر تحفظات تھے ، تاہم مالی طور پر خود مختار ہونا مجبوری تھی، شروع میں کم پروجیکٹس ملے ، لیکن وہ میرے لیے کافی تھے اور وقت کے ساتھ میں نے شوبز میں اپنی جگہ بنا لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments