ارطغرل کے اداکار جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان
استنبول (شوبز ڈیسک)ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل میں عبدالرحمن الپ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہاکہ میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں اور جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو!میں آپ سب کیلئے بہت سے سرپرائزز لے کر آؤں گا، انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر دل دل پاکستان اور جان جان ترکیہ بھی تحریر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments