فلمی کردار حقیقی زندگی کو بھی متاثر کرتا ہے :کریتی سینن
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ فلم میں کئے گئے کرداروں نے ان کی حقیقی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلموں نے اداکاری اور جذبات کے حوالے سے سوچنے کے انداز کو بدل دیا۔کریتی سینن نے کہا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ میرے کردار حقیقی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ، تاہم ان دونوں فلموں نے مجھے احساس دلایا کہ اگرچہ انسان خود کو متاثر نہ ہونے کا یقین دلاتا ہے ، لیکن کردار لاشعوری طور پر اپنا اثر ضرور چھوڑتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق بعض اوقات کسی کردار کا جذباتی اثر شوٹنگ ختم ہونے کے کئی دن یا ایک ہفتے بعد محسوس ہوتا ہے اور انسان کے رویے یا جذبات میں تبدیلی نظر آنے لگتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments