بھارتی ملیالم اداکار موہن لال نے مداحوں سے معافی مانگ لی
ممبئی (آئی این پی)بھارت کی ملیالم فلموں کے سپر سٹار موہن لال نے آسٹریلیا میں اپنے مداحوں سے معذرت کرلی ہے ۔
اداکار موہن لال کا لائیو شو ویزا کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جس پر اداکار نے مداحوں سے معافی مانگی ہے ۔ شو ہفتہ 8 اگست کو سڈنی کے نورویسٹ کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا جس میں موہن لال کے ساتھ دیگر کئی فنکار بھی شامل ہونے والے تھے ۔ موہن لال سنگاپور میں آسٹریلوی ویزا کے منتظر تھے لیکن تاخیر کی وجہ سے وہ سڈنی کے لیے روانہ نہیں ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments