زارا نور نے موجودہ ملکی حالات کو بدترین وقت قرار دیدیا

زارا نور نے موجودہ ملکی حالات کو بدترین وقت قرار دیدیا

کراچی(آئی این پی)بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستان کے موجودہ حالات کو بدترین وقت قرار دے دیا۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں کہ ہر طرف زیادتی اور قتل کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں بلکہ اصل تشویش یہ ہے کہ ایسے جرائم پر کوئی مثال قائم نہیں کی جا رہی جس سے مجرموں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ واقعات اس قدر عام ہو چکے ہیں کہ اب یہ مسئلہ کسی ایک صنف تک محدود نہیں رہا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیسے کریں اور کیا قانون کو ہاتھ میں لینا ہی واحد راستہ رہ گیا ہے ؟ قانون کا رویہ بھی غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...