اہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں:گووندا

اہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں:گووندا

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے شادی شدہ زندگی اور ان کے مبینہ افیئرز سے متعلق دئیے گئے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ میں 34 برس کی عمر تک خود کو بہت معصوم سمجھتا تھا۔ اداکار نے کہا کہ آپ مٹھائی کی دکان میں رہ کر بھی بھوکے نکلیں تو یہ بہت افسوس ناک بات ہے ۔اداکار نے سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں،اہلیہ مجھے اتنے پیار سے گالیاں دیتی ہیں اور میں انہیں کھا بھی لیتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...