بات کو غلط انداز میں پیش کرنیوالے شرپسند ہیں:بشریٰ انصاری

بات کو غلط انداز میں پیش کرنیوالے شرپسند ہیں:بشریٰ انصاری

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے قریبی دوستوں کے بچوں کی طلاق سے متعلق بیان کو بہروز سبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف سے جوڑنے پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

چند روز قبل بشریٰ انصاری نے اپنے قریبی دوستوں کے اکلوتے بیٹے کی شادی ختم ہونے سے متعلق بیان دیا تھا اور بتایا تھا کہ بہو اپنے سسرال کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی، جس کے باعث جوڑے میں علیحدگی ہو گئی تاہم کئی سوشل میڈیا پیجز نے اس واقعے کو سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے جوڑ دیا۔بشریٰ انصاری کاکہناہے کہ میں جس دوست کی بات کر رہی تھی وہ بینکر ہیں اور میرے بہت سے ایسے دوست ہیں جن کا صرف ایک بیٹا ہے ، لوگ اتنے منفی اور شرپسندانہ روئیے کے حامل ہیں کہ پوری بات کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...