نادیہ خان کو تھائی لینڈ کے مین ہول کورز پسند،انتہائی خوبصورت قراردیدیا
لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے سفر کے ذکر دوران تھائی لینڈ کے مین ہول کورز کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
وہ انتہائی خوبصورت انداز میں پینٹ کئے گئے تھے اور اردگرد کے ماحول کا حصہ محسوس ہوتے تھے، جنہیں دیکھ کر میں پاکستان واپس آنے کے بعد بھی انہیں یاد کرتی ہوں۔انہوں نے پاکستان میں مین ہولز کے انتظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اکثر لوگ مین ہولز کو مناسب اور خوبصورت انداز میں ڈھانپنے کو بھی بہت مشکل کام سمجھتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں اس کا بہترین انتظام تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments