سونو نگم نے اپنے گانوں میں آٹو ٹیون استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے بعض گانوں میں آٹو ٹیون کا استعمال کرتے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں موسیقی کی مکمل ڈیجیٹل پروڈکشن کے باعث آٹو ٹیون کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ 53 سالہ سونو نگم نے کہا کہ آٹو ٹیون کے دور نے موسیقی میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں، پہلے گلوکاروں کو آٹو ٹیون کے بغیر گانا پڑتا تھا اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے اس کے بغیر ریاض کیا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اورہونیوالی تبدیلیاں بہترہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments