عروج کی شکایت پر مبینہ زیادتی اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )سٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر لاہور میں سبزہ زار پولیس نے ایک شخص کے خلاف مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم ناصر نے پہلے اس سے دوستی کی اور ڈرامے میں کام کی پیشکش کرکے اس کے گھر آنا جانا شروع کیا، بعدازاں تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے اسے نشہ آور جوس پلایا اور بے ہوشی کی حالت میں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی اوراب اسے بلیک میل کررہاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments