زندگی کے مختلف تجربات نے بہت کچھ سکھایا :نور بخاری
لاہور (شوبزڈیسک)سابق اداکارہ نور بخاری کاکہناہے کہ عون چودھری سے ان کی شادی کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ سب تقدیر میں لکھا ہوا تھا۔
یہ اللہ کے کسی معجزے سے کم نہیں کہ ایک بار طلاق کے بعد پھر سے شادی ہونا اور ہنسی خوشی رہنا، بغیر کسی جھگڑے کے ، الحمداللہ!اللہ نظرِبد سے بچائے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ زندگی کے مختلف تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور انہیں یقین ہے کہ انسان کی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے ، اس میں اللہ تعالیٰ کی حکمت شامل ہوتی ہے ۔سابق اداکارہ کا کہناتھاکہ عون بہت نیک دل،ذمہ دار اور عمدہ انسان ہیں ،ہم دونوں کے درمیان محبت تھی اور شاید یہی وجہ تھی کہ وقت گزرنے کے بعد وہ دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آگئے اور دوبارہ شادی کے بعد اب ہم چار بچوں کے والدین ہیں اور خوش ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments