نصرت فتح علی کی قبر پر قوالی پیش کرنے پر راحت فتح علی پر تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار راحت فتح علی خان اپنے صاحبزادے شاہ زمان علی خان کے ہمراہ لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے ۔
راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے نے قبر کے قریب بیٹھ کر کلام پیش کیا۔تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں قوالی کے دوران لوگوں کو پیسے ہوا میں اچھالتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ صارفین نے تقریب کے انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments