میرا کا تشدد، وائرل ویڈیو کے باوجود ملازمہ کا بیان تبدیل

میرا کا تشدد، وائرل ویڈیو کے باوجود ملازمہ کا بیان تبدیل

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا کی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے اور ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے ۔اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے ،اس نے میرا کی ذہنی حالت کے حوالے سے بھی سوال اٹھا یاتھا۔ اس ویڈیو کے حوالے سے یاسمین نے اپنے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی، میرا تو بہت اچھی ہیں اور میں اب بھی ان کے پاس ہی کام کر رہی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...