عثمان پیرزادہ اپنی زندگی پر کتاب لکھنے میں مصروف

عثمان پیرزادہ اپنی زندگی پر  کتاب لکھنے میں مصروف

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکاراور ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ میری بائیوپک سنسر ہو جائے گی،میں اس وقت اپنی کتاب بھی لکھ رہا ہوں اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس میں کون سے واقعات شامل کئے جائیں اور کس کو حذف کیا جائے۔

سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ کتاب ہے، اس لئے اس میں سچ شامل ہونا چاہئے، بصورت دیگر اہم واقعات نہ لکھنے کی صورت میں قارئین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اپنی سوانح عمری سے متعلق عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ میں اب بھی کتاب لکھنے کے مرحلے میں ہوں اور جب کوئی بات ذہن میں آتی ہے تو اسے لکھ لیتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...