محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

تہران: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...