تھیٹر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، 5اداکاروں کو نوٹسز

تھیٹر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، 5اداکاروں کو نوٹسز

لاہور (شوبزڈیسک ) پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ا یس اوپیز کی خلاف ورزی پر 5اداکاروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ، جن میں 4مرد اداکار اور ایک خاتون اداکارہ شامل ہیں ۔

مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق لاہور کے پنجابی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ سچیاں محبتاں میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اداکار کاکا راہی اور نوید کیو کو اپنی پرفارمنس درست کرنے کے حوالے سے وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔اسی ڈرامے میں اداکارہ افشاں خان کو مبینہ طور پر غیر مناسب حرکات اور غیر سینسر شدہ پرفارمنس کے معاملے پر نوٹس جاری کیا گیا ۔ دوسری جانب لاہور کے محفل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ ‘‘تیری باہوں میں’’کے حوالے سے اداکار نفیس زمان اور فرحان مغل کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، متعلقہ اداکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پنجاب آرٹس کونسل کے سامنے پیش ہو کر اپنی تحریری وضاحت جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...