بچوں سے زیادتی،سعدیہ امام کاسوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ
لاہور (آئی این پی)اداکارہ سعدیہ امام نے حکومت سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست کردی۔
سعدیہ امام نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں روتے دیکھا گیا جب کہ ویڈیو میں اداکارہ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے کیسز پر بات کی۔سعدیہ امام نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، آیت نور کی رپورٹ پڑھی بچی کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ادارے کیوں نہیں اٹھ رہے ؟ خدا کا واسطہ زینب سے لے کر نور مقدم کتنوں کو سزا ہوئی، چوک پر کیوں نہیں لٹکایا جاتا؟انہوں نے مزید کہا کہ خدا کے واسطے سوشل میڈیا پر پابندی لگائیں، قانون لے کر آئیں کہ کس عمر کے لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments