کرینہ کپور کو اداکاری کیلئے پڑھائی چھوڑنے پر افسوس
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کبھی مکمل نہیں کی اور یہ بات کہیں نہ کہیں میرے ساتھ رہی، اگرچہ میرے پاس موقع موجود تھا لیکن میں فلموں کی دنیا میں آ گئی اور گیارہویں جماعت کے بعد مزید تعلیم حاصل نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں بہت سے لوگ اس بات کا مذاق اڑا سکتے ہیں یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن میں بطور اداکارہ خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی، یہ وہ کام تھا جو میں دل سے کرنا چاہتی تھی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر پانے پر انہیں افسوس رہتا ہے ۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں تیمور اور جہانگیراپنے شوق کے مطابق کیرئیر کا انتخاب کریں لیکن پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر اپنے دل کی بات سنیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments