معاملات کو جذبات کی بجائے حقیقت اور اصولوں پرپرکھیں:فضیلہ قاضی
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ قومیں اگر فحاشی سے تباہ ہوتیں تو یورپ کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔
میں ہرگز یہ نہیں کہتی کہ فحاشی بری چیز نہیں لیکن دیکھا جائے ہم کس طرف جارہے ہیں ، ہمیں کسی بھی معاملے کو جذبات کی بجائے حقیقت اور اصولوں کی بنیاد پر دیکھنا چا ہئے ۔فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ معاشرے کی تباہی کی اصل وجوہات میں ظلم، ناانصافی، کرپشن، قانون کی عدم پاسداری اور بنیادی حقوق کی پامالی شامل ہیں، ہمیں اپنی ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنے اور معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments