بچیوں سے زیادتی خاندان نہیں معاشرے کا دکھ :سعدیہ امام
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سعدیہ امام نے معصوم بچیوں سے زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی درندگی نے ہر حساس دل رکھنے والے انسان کو ہلا کر رکھ دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں سعدیہ امام نے کہا کہ ایسے واقعات صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کا دکھ ہیں، ہمیں خاموش رہنے کی بجائے ان کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ بچوں کے تحفظ کیلئے قوانین تو موجود ہیں لیکن اصل ضرورت ان قوانین پر بلاامتیاز اور فوری عملدرآمد کی ہے ۔ سعدیہ امام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو اچھے اور برے لمس سمیت اپنی حفاظت کے بنیادی طریقوں سے آگاہ کریں جبکہ حکومت اور معاشرے کے ہر فرد کو مل کر ایسا پاکستان بنانا ہوگا جہاں ہرکوئی خوف کے بغیر زندگی گزار سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments