فلپانئی اداکارہ لیا سالونگا کوہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ مل گیا

فلپانئی اداکارہ لیا سالونگا کوہالی  ووڈ واک آف فیم پر ستارہ مل گیا

منیلا(شوبزڈیسک )فلپائنی اداکارہ اور گلوکارہ لیا سالونگا نے ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

55 سالہ لیا سالونگا کو گزشتہ روز ہالی ووڈ واک آف فیم پر 2ہزار855واں ستارہ دیا گیا، انہیں یہ اعزاز لائیو پرفارمنس کے شعبے میں ملا ہے ۔ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کی پروڈیوسر اینا مارٹینیز نے کہا کہ لیا سالونگا ایک جدت پسند فنکارہ ہیں، جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کئی دہائیوں پر محیط کیریئر نے دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا۔لیا سالونگا جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم فورگٹن آئی لینڈ میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...