امید اور مثبت سوچ انسان کے آگے بڑھنے کی طاقت:گوہر

 امید اور مثبت سوچ انسان کے آگے بڑھنے کی طاقت:گوہر

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی داکارہ اور ماڈل گوہر خان نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد پہلے حمل کا گر جانا سب سے بڑا دکھ ہے جو آج دو بچے ہونے کے باجود تازہ دم لگتا ہے۔

تاہم زندگی کے مشکل ترین تجربات کے باوجود امید اور مثبت سوچ انسان کو آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہے ۔گوہر خان نے ٹی وی پروگرام بتایا کہ اس واقعہ کو بھلانا آسان نہیں تھا اور آج بھی میں اور میرے شوہر زید دونوں اس بارے میں بات کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کی زندگی کا ایسا تجربہ ہے جسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ حمل ضائع ہونے کے مشکل تجربے کے بعد مجھے نا صرف ایک طبی عمل سے گزرنا پڑا بلکہ اگلے ہی روز شوٹنگ پر جانا پڑا تھا۔ واضح رہے اس تکلیف دہ تجربہ کے بعد گوہر اور زید دربار کے ہاں مئی 2023 میں بیٹا زیہان پیداہواجبکہ بعد ازاں دوسرے بیٹے فروان کی بھی پیدائش ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...